کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بابرکت ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائےاور قیمتوں کو کنٹرول، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور امن مان کی صورتحال کو پر امن رکھا جائے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے بعد انہوں نے یہ ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ماہ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے گزشتہ چار دنوں (6 تا 9 مارچ 2024) میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع جنوبی کراچی میں پہلے دن 27ہزار روپے ، دوسرے دن 3 لاکھ 16 ہزار پانچ سو روپے ، تیسرے دن 3 لاکھ 90 ہزار پانچ سو روپے اور چوتھے دن 2 لاکھ 96 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلع شرقی کراچی میں پہلے دن 37ہزار روپے ، دوسرے دن 3 لاکھ 74ہزار روپے ، تیسرے دن 2لاکھ 6 ہزار روپے اور چوتھے دن ایک لاکھ 48ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ ضلع غربی کراچی میں پہلے دن 59ہزار روپے ، دوسرے دن ایک لاکھ 18ہزار روپے ، تیسرے دن 59ہزار پانچ سو روپے اور چوتھے دن 75ہزار اٹھ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔
ضلع وسطی کراچی میں پہلے دن ایک لاکھ 75 ہزار روپے ، دوسرے دن دو لاکھ 87ہزار روپے ، تیسرے دن دو لاکھ 42 ہزار روپے اور چوتھے دن ایک لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلع ملیر میں پہلے دن48ہزار روپے ، دوسرے دن ایک لاکھ 6 ہزار روپے ، تیسرے دن 54ہزار پانچ سو روپے اور چوتھے دن 42ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلع کورنگی میں پہلے دن 70ہزار روپے ، دوسرے دن 95ہزار روپے،تیسرے دن 65ہزار روپے اور چوتھے دن 65ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلع کیماڑی میں پہلے دن 28ہزار روپے ، دوسرے دن 53ہزار روپے ، تیسرے دن 32ہزار روپے اور چوتھے دن 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس طرح مجموعی طور پر ضلع جنوبی کراچی سے 10 لاکھ 30 ہزار پانچ سو روپے، شرقی سے 7 لاکھ 65ہزار روپے، غربی سے تین لاکھ 12 ہزار تین سو روپے، وسطی سے 8 لاکھ 69 ہزار روپے، ملیر سے دو لاکھ پچاس ہزار پانچ سو روپے، کورنگی سے دو لاکھ 95ہزار اور کیماڑی سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔کمشنر نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں مجموعی طور پر36 لاکھ 45ہزار تین سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے برآمد کنندگان سے اجلاس میں کہا کہ سب سے پہلے شہر میں پھل، سبزیوں اور پیاز وغیرہ کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔