رمضان پیکج کے تحت غریب ترین افراد کو آٹا مفت دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

159

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کو حتمی شکل دے دی ہے، وفاقی حکومت دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کے فائدے کے لیے اسی طرح کی سکیمیں شروع کرے گی۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی طرف سے تیار کردہ رمضان پیکج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس پیکج کے تحت غریب ترین افراد کو آٹا مفت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کے فائدے کے لیے اسی طرح کی سکیمیں شروع کرے گی۔