روات گرڈ کے پاور ٹرانسفارمر پر ضروری کام کی وجہ سے راولپنڈی، جہلم اور چکوال کے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ 8 اگست تک ہو گی، آئیسکو

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی روات گرڈ کے 450 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر پر ضروری کام کی وجہ سے راولپنڈی، جہلم اور چکوال کے علاقوں میں 330 میگاواٹ کی لوڈ مینجمنٹ 8 اگست تک کی جا رہی ہے۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کی تفصیل صارفین تک پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے گئے …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی روات گرڈ کے 450 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر پر ضروری کام کی وجہ سے راولپنڈی، جہلم اور چکوال کے علاقوں میں 330 میگاواٹ کی لوڈ مینجمنٹ 8 اگست تک کی جا رہی ہے۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کی تفصیل صارفین تک پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور صارفین سے تعاون کی بھی اپیل کی گئی ہے۔