رواں برس حج حفاظی اقدامات کے تحت ہو گا، سعودی حکام

91
سعودی وزیر حج وعمرہ اور پاکستانی وفد کے مابین حج سیزن 1444ھ کے انتظامات کے حوالے سے معاہدے پر دستخط

ریاض۔10مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا ،

اس موقع پر زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیے جاسکیں گے۔