اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ رواں سال اپریل سے اسلام آباد کے 4 تعلیمی اداروں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیمرج ایجوکیشن کا آغاز کیا جائے گا ۔ کیمرج مضامین کی آدھی فیس طالبعلم اور آدھی وزارت تعلیم ادا کرے گی ۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سحر کامران کے سوال پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت فرح ناز اکبر نے بتایا کہ اپریل 2025 میں کیمرج ایجوکیشن سسٹم اسلام آباد کے چار تعلیمی اداروں میں متعارف کرایا جارہا ہے ۔
کیمرج ایجوکیشن ، چھٹی کلاس سے متعارف کر ائی جارہی ہے ۔ اسلام آباد میں معمول کی تعلیم میٹرک تک فری اور انٹرمیڈیٹ سے تھوڑی سے فیس والا فارمولا لاگو ہے ۔ثمینہ خالد گھرکی کے ضمنی سال پر فرح نازاکبر نے کہا کہ ایک سروے کی بنیاد پرکیمرج ایجوکیشن سسٹم شروع کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 432 تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر کر دی گئی ہیں ۔