اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) رواں سال جنوری تا اگست کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 8 فیصد کی کمی جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹارس سکیورٹیز کے تجزیہ کار معظم اختر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال میں جنوری تا اگست کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 3.656 ملین ٹن تک کم ہوگئی …
رواں سال جنوری تا اگست کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 8 فیصد کمی، ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) رواں سال جنوری تا اگست کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 8 فیصد کی کمی جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹارس سکیورٹیز کے تجزیہ کار معظم اختر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال میں جنوری تا اگست کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 3.656 ملین ٹن تک کم ہوگئی جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت 1.063 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اس طرح یوریا کھاد کی فروخت میں 8 فیصد کمی جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کھاد کی مجموعی فروخت 6 فیصد کی کمی سے 5.67 ملین ٹن تک کم ہوئی ہے۔








