اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم کا آٹا 300، جو کے حساب سے1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ …
رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔
گندم کا آٹا 300، جو کے حساب سے1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ کھجور کے حساب 1600 روپے، کشمش کے حساب 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 200 روپے صدقہ و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے، صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔
پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9000 روپے، جو کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 33000 روپے، کھجور کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 48000 روپے، کشمش کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 114000 روپے، منقی کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 162000 روپے ادا کرنا ہو گا جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ6000روپے بنتاہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطاً) جو، کھجور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطاً) بنتا ہے۔








