نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس اور دیگر آئندہ کثیرالجہتی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔