رواں سال عالمی سیرت کانفرنس کا موضوع ” ریاست مدینہ کا تصور سیرت طیبہۖ کی روشنی” میں ہوگا،ذرائع وزارت مذہبی امور

282

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) رواں سال میلاد النبیۖ کے موقع پر عالمی سیرت کانفرنس کا موضوع ” ریاست مدینہ کا تصور سیرت طیبہۖ کی روشنی” میں ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس 10 نومبر بمطابق 12 ربیع الاول کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ وزارت مذہبی امور میں وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ قومی رحمت اللعالمین کانفرنس میں مصر، ایران، ترکی، سعودی عرب اور قطر سمیت تمام بڑے اسلامی ممالک کے مفتیان اورعلمائے کرام شرکت کریں گے۔ روا ںسال کانفرنس کا موضوع” ریاست مدینہ کا تصور سیرت طیبہ کی روشنی میں” رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال سیرت کانفرنس کے موقع پر کئے جانے والے اعلان کے مطابق اسی موضوع پر لکھی جانے والی کتب سیرت اور مقالات سیرت پر اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔