اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والوں پر بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازم ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی طرف سے پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کو ویزوں کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی اطلاع دی جائے گی۔ سعودی وزارت حج نے پاکستان میں بائیو …
رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والوں پر بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازم ہو گا
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والوں پر بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازم ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی طرف سے پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کو ویزوں کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی اطلاع دی جائے گی۔ سعودی وزارت حج نے پاکستان میں بائیو میٹرک تصدیق کیلئے ”اعتماد“ نامی کمپنی کی منظوری دی ہے۔









