رواں سال پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،عبدالقادر پٹیل

56
مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہمارے پاس لاکھوں نہیں 15 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ رواں سال میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ باعث تشویش ہے ،لاہورمیں نشاندہی ہونے والا پولیو وائرس افغان صوبہ ننگرہار میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

منگل کووزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جو کہ باعث تشویش ہے ،پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور،گلشن راوی میں نشاندہی ہونے والا پولیو وائرس گزشتہ سال نومبر میں افغان صوبہ ننگرہار میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتا ہے، ماحول میں وائرس کی بروقت تصدیق ہونا بچوں کو پولیو وائرس سے معذور ہونے سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ لاہور میں فروری اور مارچ میں اضافی پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

پاکستان پولیو پروگرام نے افغانستان پولیو پروگرام کے ساتھ بہت قریب سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانا ہیں۔ والدین ،خاص طور پر لاہور میں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ فروری میں منعقد ہونے والی مہم میں اپنے بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پلوائیں۔ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020 میں سامنے آیا تھا ۔ گزشتہ برس ضلع لاہور کے چار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہوئی تھی۔