صدر مملکت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے 4 سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دےدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے 4 سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دےدی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تدریسی شعبے سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد انیس اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد کو یونیورسٹی کے سینیٹ ممبران کی حیثیت سے تعینات کردیا ہے جبکہ سوسائٹی سے شاہد شفیق بطور سینیٹ ممبر فیڈرل اردو یونیورسٹی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

صدر مملکت نے تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 48 ایک ، رولز آف بزنس اور یونیورسٹی کے آرڈیننس کے تحت کی ہیں۔