پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت سوشل میڈیا پر غیر قانونی، نفرت انگیز، ہتک آمیز اور جھوٹی معلومات پھیلانا قابل سزا جرم ہے، لہٰذا صارفین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔جمعہ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری ایک آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ہم سب کی …
پیکا ایکٹ 2016 کے تحت جھوٹی اور نفرت انگیز معلومات پھیلانا قابل سزا جرم ہے، پی ٹی اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت سوشل میڈیا پر غیر قانونی، نفرت انگیز، ہتک آمیز اور جھوٹی معلومات پھیلانا قابل سزا جرم ہے، لہٰذا صارفین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔جمعہ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری ایک آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسا کوئی بھی غیر قانونی، نفرت انگیز یا ہتک آمیز مواد اور جھوٹی معلومات پھیلانے سے گریز کریں جس سے ریاستی اداروں، عدلیہ یا کسی بھی فرد کی شہرت کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے لیے کسی بھی قسم کا مواد شیئر کرنے سے قبل احتیاط سے کام لیں اور قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔







