وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے زلزلہ پیما تحقیقی جہاز اورچ رئیس کا دورہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو استقبالیہ تقریب کے بعد ترکیہ کے زلزلہ پیما تحقیقی جہاز اورچ رئیس (Oruç Reis) کا دورہ کیا اور جہاز پر موجود پاکستانی اور ترک حکام سے ملاقات و تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو استقبالیہ تقریب کے بعد ترکیہ کے زلزلہ پیما تحقیقی جہاز اورچ رئیس (Oruç Reis) کا دورہ کیا اور جہاز پر موجود پاکستانی اور ترک حکام سے ملاقات و تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، گورنر سندھ سید نہال ہاشمی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اووغلو بھی موجود تھے۔