بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کے زیرِ اہتمام بچوں کے تحفظ، حقوق اور فلاح و بہبود کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیےآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں آگاہی واک

مزید خبریں
ملتان ۔ 20 نومبر (اے پی پی):بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کے زیرِ اہتمام بچوں کے تحفظ، حقوق اور فلاح و بہبود کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیےآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔
آگاہی واک میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر ،بیورو میں مقیم بچوں اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، تعلیم، صحت، محفوظ ماحول اور تشدد و استحصال سے بچاؤ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو بچوں کے لیے محفوظ، پُرامن اور بہتر ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بچوں کے تحفظ اور ان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔







