مشیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، زکوٰۃ و عشر مولانا طیب قریشی نے کہا ہے کہ قرآن مجید نے زندگی گزارنے کی واضح سمت متعین کردی، اسوہ حسنہ کی پیروی ہی کامیابی کا راستہ ہے
پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت اور بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر، پاکستان قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا ،مولانا طیب قریشی

مزید خبریں
پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):مشیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، زکوٰۃ و عشر مولانا طیب قریشی نے کہا ہے کہ قرآن مجید نے زندگی گزارنے کی واضح سمت متعین کردی، اسوہ حسنہ کی پیروی ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ فرائض کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن مجید نازل فرمایا ہے جبکہ انبیاء کرامؑ علم و ہدایت کے وارث ہیں، اس لیے ہر مسلمان کو اپنی زندگی کی سمت کا تعین قرآن مجید اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں کرنا چاہیے۔
قرآن مجید نے جن امور کا حکم دیا ہے ان پر عمل اور جن چیزوں سے منع کیا ہے ان سے اجتناب ضروری ہے۔تاریخی مسجد مہابت خان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طیب قریشی نے کہا کہ انسان کو اپنے اعمال اور ان کے انجام کی فکر کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ زندگی کو اسوہ حسنہ کے مطابق گزارنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔نماز جمعہ کے اجتماع میں مرحوم مولانا نذر الرحمن کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے بلند درجات، مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ملک و قوم، خیبر پختونخوا اور عوام کے امن و سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔







