نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ایک محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔
محفوظ اور مستحکم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں، این ٹی سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ایک محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔
جمعہ کو این ٹی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے سرکاری آئی سی ٹی سروس پرووائیڈر کی حیثیت سے ادارہ سرکاری شعبے (پبلک سیکٹر) کے لیے ایک محفوظ، مستحکم اور جدید آئی سی ٹی ایکو سسٹم قائم کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی ڈیجیٹل خودمختاری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ این ٹی سی کا بنیادی وژن ایک محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل ہے جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور قابل بھروسہ مواصلاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔







