عالمی محتسب فورم کا ورلڈ وائیڈ انڈیپنڈنٹ ڈیفنڈر یونین کے قیام کا اعلان

عالمی محتسب فورم نے یوریشین محتسب اتحاد کے سالانہ اجلاس کے تحت ورلڈ وائیڈ انڈیپنڈنٹ ڈیفنڈر یونین (ڈبلیو آئی ڈی یو) کے قیام کے لیے اعلامیہ ارادہ پر دستخط کر دیئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں منعقدہ اس فورم کے موقع پر 74 انسانی حقوق کے علمبرداروں نے مذکورہ دستاویز پر دستخط کیے۔مجوزہ تنظیم کی بنیاد انسان دوستی، خودمختاری، غیرجانبداری اور بین الاقوامی یکجہتی کے اصولوں پر رکھی …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):عالمی محتسب فورم نے یوریشین محتسب اتحاد کے سالانہ اجلاس کے تحت ورلڈ وائیڈ انڈیپنڈنٹ ڈیفنڈر یونین (ڈبلیو آئی ڈی یو) کے قیام کے لیے اعلامیہ ارادہ پر دستخط کر دیئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں منعقدہ اس فورم کے موقع پر 74 انسانی حقوق کے علمبرداروں نے مذکورہ دستاویز پر دستخط کیے۔مجوزہ تنظیم کی بنیاد انسان دوستی، خودمختاری، غیرجانبداری اور بین الاقوامی یکجہتی کے اصولوں پر رکھی جائے گی جبکہ یونین ماسکو اصول برائے بین الاقوامی انسانی حقوق تعاون کے تحت کام کرے گی۔

اعلامیہ میں 23 نکات شامل ہیں جن میں انسانی وقار کا تحفظ، حقوق اور آزادیوں کی عالمگیریت، قومی تنوع کا احترام، قانون کی حکمرانی اور معروضیت کے اصولوں کی پاسداری شامل ہے۔ ماسکو اصولوں کا مقصد انسانی حقوق کے اداروں کی خودمختاری کو مضبوط بنانا اور مختلف ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود ان اداروں کو باہمی تعاون کے قابل بنانا ہے۔اس نئی عالمی یونین کے قیام کی ضرورت عصر حاضر کے درپیش چیلنجز کے تناظر میں محسوس کی گئی ہے۔

مسلح تنازعات، انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اور قدرتی آفات، انسانی بحران اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی جیسے مسائل انسانی حقوق کے اداروں کے درمیان رابطے اور مشترکہ حکمت عملی کے نئے تقاضے پیدا کر رہے ہیں۔فورم کے شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ زندگی، انسانی وقار اور آزادی کا بنیادی حق کسی بھی صورت میں ملکی سرحدوں یا سیاسی حالات کا پابند نہیں ہونا چاہیے۔مجوزہ یونین سرحد پار قانونی معاونت کے لیے موثر نظام قائم کرے گی ۔

عالمی محتسب فورم میں 70 ممالک کے محتسب اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی ۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی فیڈریشن کی انسانی حقوق کی کمشنر یانا لانتراتوا نے کہا کہ ہر شخص کے حقوق کا احترام ضروری ہے ۔