وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سوات فورس کے لیے 20 نئی جدید گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔اس سلسلے میں ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ …
اسلام آباد پولیس کی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس فورس کو نئی گاڑیاں فراہم، محسن نقوی کا مزید 20 گاڑیاں دینے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سوات فورس کے لیے 20 نئی جدید گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔اس سلسلے میں ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گاڑیاں باقاعدہ طور پر SWAT فورس کے حوالے کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے کے لیے مزید 20 نئی گاڑیاں دینے کا بڑا فیصلہ بھی کیا۔وزیر داخلہ نے نئی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود فورس کے چاق و چوبند جوانوں سے ملاقات کر کے ان کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سےسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس فورس کی عملی صلاحیتوں میں ناصرف نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ یہ فورس دارالحکومت میں کسی بھی ناگہانی یا ہنگامی صورتحال کے دوران ’فرسٹ ریسپونڈر‘ کے طور پر فوری اور موثر کارروائی کو یقینی بنائے گی۔







