رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں فیصل بینک لمیٹڈ کا بعد ازٹیکس منافع 2.859ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں فیصل بینک لمیٹڈ کا بعد ازٹیکس منافع 2.859ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں بینک کا بعدازٹیکس منافع 2.818ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بیجھے گئے مالیاتی بیان کے مطابق اس عرصہ میں فی حصص آّمدنی 2.17روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں فیصل بینک لمیٹڈ کا بعد ازٹیکس منافع 2.859ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں بینک کا بعدازٹیکس منافع 2.818ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بیجھے گئے مالیاتی بیان کے مطابق اس عرصہ میں فی حصص آّمدنی 2.17روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں فی حصص آمدنی 2.14روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔بیان کے مطابق اسی عرصہ کے دوران بینک کے مارک اپ/ریٹرنزاورانٹرسٹ سے 14.180ارب روپے کا منافع حاصل ہوا۔گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں بینک کے مارک اپ/ریٹرنزاورانٹرسٹ سے 13.280ارب روپے کا منافع حاصل ہواتھا۔اسی طرح مارک اپ/ریٹرنزاورانٹرسٹ کے اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رواں سال مارک اپ/ریٹرنزاورانٹرسٹ کے اخراجات 7.170ارب روپے رہے جبکہ گزشتہ سال مارک اپ/ریٹرنزاورانٹرسٹ کے اخراجات پر 7.219ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

Leave a Reply