اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمرنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور رواں سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے مختص منصوبوں میں بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر 80 ارب روپے خرچ کئے جائےں گے ۔وفاقی وزےر اس عمر نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے دو …
رواں سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر 80 ارب روپے خرچ کئے جائےں گے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمرنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور رواں سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے مختص منصوبوں میں بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر 80 ارب روپے خرچ کئے جائےں گے ۔وفاقی وزےر اس عمر نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے دو روزہ دورے پر خضدار پہنچنے کے بعد ایک بریفنگ کے موقع پر کیا۔ وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور سےکریٹری منصوبہ بندی مطہر نےاز رانا بھی ہمراہ تھے۔ خضدار کے دورے کے دوران وزرا کو قلات ڈویژنوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزرا نے خضدار اور آواران کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہاکہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بجٹ میں دیئے گئے فنڈز کا مکمل اور موثر استعمال ہو۔ یہ دورہ ان اضلاع کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے جنوبی بلوچستان کے لئے ترقیاتی منصوبے کے ڈیزائن اور عمل درآمد کی حکومت کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اس منصوبے پر مل کر کام کر رہی ہیں ، جس میں ممکنہ طور پر بنیادی ڈھانچے میں بہتری ، جیسے سڑکیں ، چھوٹے ڈیمز اور آئی ٹی رابطے کے ساتھ ساتھ زرعی اور باغبانی کے مواقع میں اضافہ شامل ہے۔ پھلوں کی پروسیسنگ کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کے ترقیاتی مراکز کا قیام بھی اس منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ نجی شعبے کی شمولیت کو راغب کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وفد تربت اور گوادر کا بھی دورہ کرے گا۔







