رواں سال 2019کے ابتدائی 7ماہ میں جنوری تا جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت میں 17فیصد کی کمی

75

اسلام آباد ۔ 03اگست (اے پی پی) رواں سال 2019کے ابتدائی 7 ماہ میں جنوری تا جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت میں 17فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ شجر کیپٹل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 7ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 10.68ملین ٹن تک کم ہوگئی جبکہ گذشتہ سال 2018ءکے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 12.89ملین ٹن رہا تھا۔