اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات میں 26.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 2ہزار 765ملین روپے مالیت کے کارپٹس دریاں اور میٹس برآمد کیے گیے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی …
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات میں 26.44 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات میں 26.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 2ہزار 765ملین روپے مالیت کے کارپٹس دریاں اور میٹس برآمد کیے گیے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات 3ہزار 496ملین روپے تک بڑھ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات میں 731 ملین روپے یعنی 26.44فیصد اضافہ ہوا ہے۔









