مردان کے تھانہ شیخ ملتون کی کارروائیاں، 06 ملزمان غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار

مردان کے تھانہ شیخ ملتون نے پیر کے روز مختلف کارروائیوں کے دوران غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):مردان کے تھانہ شیخ ملتون نے پیر کے روز مختلف کارروائیوں کے دوران غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تر جمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، دو بندوقیں، تین پستول اور 132 کارتوس برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔