1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 67 ایمرجنسیز میں 59 مریضوں کو ریسکیو کیا

ریسکیو1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،29 جون سے 5 جولائی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 67 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 59 مریضوں کو ریسکیو کیا۔

مانسہرہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،29 جون سے 5 جولائی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 67 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 59 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 45 میڈیکل کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11 ٹریفک حادثات، 6 آگ لگنے، 2 گولی لگنے اور 01 ڈوبنے اور 2 دیگر متفرق واقعات پیش آئے جن کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے بلا تفریق خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 45 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 5082 کالز موصول ہوئیں جن میں 1795 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 3220 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں