اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 49.21 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نجی شعبہ نے 775 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند …
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نجی شعبہ کو 49.21 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 49.21 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نجی شعبہ نے 775 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند سال کے دوران نجی شعبہ کی جانب سے قرضوں کے حصول میں مسلسل اضافہ سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے صنعتی شعبہ کی ترقی اور فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاونت حاصل ہوئی ہے۔








