رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈکی آمدنی میں 57 فیصد کمی

68

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ(بی پی پی ایل) کی آمدنی میں 57 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.05 روپے جبکہ منافع 286 ملین روپے تک کم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران بی پی پی ایل کا منافع 668 ملین روپے جبکہ فی حصص آمدنی 0.13 روپے رہی تھی۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے کمپنی کی گراس سیلز 62.9 ارب روپے رہی تھی جو جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں 23 فیصد کمی سے 48.4 ارب روپے تک کم ہو گئی، جس کے باعث کمپنی کے عمومی منافع میں 18 فیصد کمی ہوئی اور عمومی نفع 2.08 ارب روپے کے مقابلہ میں 1.7 ارب روپے تک کم ہو گیا۔