اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 39فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ معروف تجزیہ کار محی الدین عزیز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کےمقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 39فیصد اضافہ سے 8.786 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کےمحصولات36 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال 2023 کے دوران ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 30.3ارب ڈالر رہا تھا ۔