اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سونیری بینک لمیٹڈ کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران14 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سونیری بینک کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جنوری تا ستمبر 2023 کے دوران بینک کو 8.44 ارب روپے قبل از ٹیکس جبکہ 4.15 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جبکہ رواں سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران سونیری بینک کا قبل …
سونیری بینک لمیٹڈ کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران14 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سونیری بینک لمیٹڈ کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران14 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سونیری بینک کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جنوری تا ستمبر 2023 کے دوران بینک کو 8.44 ارب روپے قبل از ٹیکس جبکہ 4.15 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جبکہ رواں سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران سونیری بینک کا قبل ازٹیکس منافع 9.63 ارب روپے جبکہ بعد از ٹیکس منافع 4.72 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔
اس طرح سال 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کےاسی عرصہ کے دوران سونیری بینک لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس منافع میں 1.19 ارب روپے یعنی 14.13 فیصد جبکہ بعد از ٹیکس منافع میں 0.57 ارب روپے ، 13.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔








