الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صوبہ بلوچستان کے 20 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے 20 اضلاع پشین /برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، سبی،ہرنائی، کوہلو،نصیر آباد،اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے 20 اضلاع پشین /برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، سبی،ہرنائی، کوہلو،نصیر آباد،اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر میں خالی ہونے والی 81 مختلف جنرل لوکل کونسلز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 30 جون 2026ء کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے اور یکم سے 3 جولائی 2026ء تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی 2026ء تک ہوگی جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 جولائی 2026ء کو شائع ہو گی۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ اتھارٹی کے پاس 10 سے 13 جولائی تک دائرکی جاسکتی ہیں۔ اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 16جولائی 2026ء مقرر کی گئی ہے جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 17 جولائی2026ء کو جاری ہوگی۔ 18 جولائی2026ء تک امیدوار انتخابی مرحلے سے دستبردار ہوسکتے ہیں جس کے بعد 20جولائی2026ء کو امیدواروں کی حتمی انتخابی فہرست جاری کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 09 اگست 2026ء کو ہوگی۔

مزید خبریں