سینیٹ کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعرات کو سینیٹ نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 27-2026 پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تیار کردہ بجٹ تجاویز اور سفارشات کی منظوری دی
سینیٹ کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):سینیٹ کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعرات کو سینیٹ نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 27-2026 پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تیار کردہ بجٹ تجاویز اور سفارشات کی منظوری دی جس کے بعد یہ بجٹ تجاویز اور سفارشات قومی اسمبلی کو ارسال کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کے التواء سے متعلق صدر آصف علی زرداری کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔









