فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، دو کم سن بچوں سمیت تین افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو کم سن بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دیں

فیصل آباد۔ 18 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو کم سن بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روشن والی جھال بائی پاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا ، ہولناک ٹریفک حادثہ میں 3 افراد ندیم ولد رحمت اللہ عمر 26 سال، احمد ولد ندیم عمر 07 سال اور رحمت ولد ندیم عمر 02 سال جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہیں ٹریکٹر ٹرالی نے روند دیا۔حادثے کے نتیجے میں تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیں۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر ضروری کارروائی مکمل کی جبکہ مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں