ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری اور میرٹ پر حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ہیں۔
شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن

مزید خبریں
راولپنڈی۔18جون (اے پی پی):ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری اور میرٹ پر حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور درخواستیں پیش کیں جنہیں سننے کے بعد ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تھانوں میں شہریوں کو بہتر سہولیات اور معیاری سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








