گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مڈہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو 2026 کا افتتاح کردیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے نمائش میں لگے سٹالز کا معائنہ کیا جہاں انہیں مختلف کمپنیوں کی جانب سے بریفنگ دی گئی
گورنر خیبرپختونخوا نے مڈہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو 2026 کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مڈہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو 2026 کا افتتاح کردیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے نمائش میں لگے سٹالز کا معائنہ کیا جہاں انہیں مختلف کمپنیوں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے مڈہیلتھ اور بیوٹی سے متعلق اس نمائش کو جدید تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد سے جہاں کمپنیوں اور ماہرین کے درمیان معلومات اور تجربات کا تبادلہ ہوتا ہے وہیں عوام کو بھی معیاری اشیاء کے چناؤ اور فراہمی کے مواقع میسر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی خیبرپختونخوا میں بھی ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے ،گورنر ہاؤس اس حوالہ سے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔
اس موقع پر ریوائیو پاکستان کے چیئرمین محمد عمران علی کی دعوت پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ ایکسپو میں صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عثمان شوکت ، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف ، پاکستان بیت المال کے روح رواں زمرد خان ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔








