بجٹ میں عوامی فلاح، غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات ہونے چاہئیں ، علامہ راجہ ناصر عباس

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوامی فلاح، غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات ہونے چاہئیں

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوامی فلاح، غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات ہونے چاہئیں ۔

جمعرات کو سینیٹ کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے، غربت میں کمی اور پائیدار معاشی استحکام کے لئے کوئی واضح حکمت عملی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔