ایمریٹس ایئرلائن نے دنیا کی سب سے جامع سفری انشورنس متعارف کرا دی

ایمریٹس نے ایک مکمل اور جامع سفری انشورنس کوریج فراہم کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ایمریٹس نے ایک مکمل اور جامع سفری انشورنس کوریج فراہم کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی انشورنس ہے جس میں تمام چیزوں کا احاطہ کیا گیا، ان میں تنازع سے متعلق واقعات کی طبی کوریج بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے تعطل کی صورت میں ہوٹل میں قیام اور اضافی قیام کی سہولت بھی ایئرلائن کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔اگر سفر کے دوران کسی دوسرے کیریئر کی کنیکٹنگ فلائٹ متاثر ہو یا ایمریٹس کی خدمات دستیاب نہ ہوں تو ایئرلائن ایسے مسافروں کو کسی اضافی فیس کے بغیر انہیں منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے ری بکنگ کی سہولت بھی دے گی جن میں ایسی پروازیں بھی شامل ہیں جو تنازع سے متعلق تعطل کے باعث منسوخ ہوئی ہوں۔مسافروں کو اب سفر کی بکنگ کے لمحے سے ہی زیادہ سکون اور اعتماد حاصل ہوگا، کیونکہ اس انشورنس میں وسیع میڈیکل کور (Cover) شامل ہے جسے ٹریول گارڈ کے تعاون سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سفر میں کسی بھی غیر متوقع رکاوٹ کی صورت میں ایمریٹس کی جانب سے اضافی معاونت بھی موجود ہوگی جو پہلے سے موجود انشورنس سہولتوں سے بڑھ کر ہے۔ایمریٹس کے ’’فلائی بیٹر‘‘ وژن کے تحت مسافروں کی دیکھ بھال کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں سفری رکاوٹ بشمول فضائی حدود کی بندش کی صورت میں ہوٹل قیام کی ذمہ داری بھی ایئرلائن خود سنبھالے گی۔ یہ سہولت پہلے سے موجود دیگر مسافر دوست پالیسیوں کے ساتھ شامل ہے جیسے 2 اپریل کے بعد بک ہونے والی ٹکٹس کی مفت میں تاریخ کی تبدیلی اور 24 گھنٹے کے لیے ’’ہولڈ مائی فیئر‘‘ کا آپشن مسافروں کو مزید سہولت، تعاون اور ہرممکن آرام کی یقین دہانی فراہم کرتا ہے۔یہ جامع ٹریول کور مناسب پریمیئم میں دستیاب ہے جس سے غیرمعمولی اہمیت ملتی ہے۔ آج سے ایمریٹس کی ویب سائٹ (emirates.com) پر بکنگ کے وقت اسے شامل کیا جا سکتا ہے یا موجودہ بکنگ میں Manage Bookingکے ذریعے بھی اسے شامل کیا جا سکتا ہے۔ایمریٹس ایئرلائن کے صدر سر ٹم کلارک نے کہا کہ صارفین کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں احساس ہوا کہ سفری طلب بدستور مستحکم ہے، لیکن سفری انشورنس کور سے متعلق ایک خلا موجود تھا۔ اسی لئے ہم نے صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے یہ نیا جامع حل پیش کیا ہے۔ عالمی انشورنس انڈسٹری میں نمایاں ادارہ، ٹریول گارڈ سے اشتراک کے ذریعے ایمریٹس ایک ایسی پروڈکٹ سامنے لایا ہے جو مختلف حالات میں مسافروں کو زیادہ تحفظ اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔ گرمیوں میں سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ہم اپنے صارفین کو یہ اضافی اعتماد دینے پر خوشی محسوس کرتے ہیں تا کہ وہ ایمریٹس کے ساتھ بکنگ کرتے وقت دبئی اور اس کے ذریعے آمد و رفت کی منصوبہ بندی مزید سہولت اور اعتماد کے ساتھ کرسکیں۔ٹریول گارڈ کے ہیڈ آف گلوبل بزنس اینڈ پارٹنرشپس روسل انٹونیو نے کہا کہ ایمریٹس کے ساتھ ہمارا دیرینہ اشتراک ہمیشہ کسٹمر ایکسپیریئنس کو بہتر بنانے کے مشترکہ وژن پر مبنی رہا ہے۔ اس نئے جامع ٹریول پروڈکٹ کے ذریعے مسافروں کے لیے تحفظ کا ایک نیا معیار قائم کیا گیا ہے جو موجودہ سفر کرنے والوں کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے۔