پولیس کی لوہی بھیر سے لاپتہ ہونے والے شہری کی تلاش کے لیےعوام سے تعاون کی اپیل

پولیس نےتھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے شہری کی تلاش کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کر دی۔پولیس کے مطابق لاپتہ شخص محمد شہزاد ولد شاہ نواز کی بازیابی کے لیے مقدمہ نمبر 104/26 زیر دفعہ 365 تعزیراتِ پاکستان مورخہ 19 فروری 2026 کو درج کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پولیس نے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے شہری کی تلاش کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کر دی۔پولیس کے مطابق لاپتہ شخص محمد شہزاد ولد شاہ نواز کی بازیابی کے لیے مقدمہ نمبر 104/26 زیر دفعہ 365 تعزیراتِ پاکستان مورخہ 19 فروری 2026 کو درج کیا جا چکا ہے۔ محمد شہزاد کا قومی شناختی کارڈ نمبر31301-6842345-1ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ شہری کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں پر بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس محمد شہزاد کے بارے میں کوئی مستند اور قابلِ اعتماد معلومات موجود ہوں تو وہ فوری طور پر قریبی تھانے سے رابطہ کرے تاکہ لاپتہ شہری کی بازیابی میں مدد مل سکے۔