اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی برآمدات میں 8.1 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 48.535 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.1 فیصد زیادہ ہے۔ …
رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 8.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی برآمدات میں 8.1 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 48.535 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستان نے سیمینٹ کی برآمدات سے 44.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ مقداری لحاظ سے اس عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 25.42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1.092 ملین میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 0.871 ملین میٹرک ٹن سیمینٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔








