رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں تولیوں کی برآمدات میں بلحاظ وزن 8.19 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں تولیوں کی برآمدات میں بلحاظ وزن 8.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 519.150 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.34 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں تولیوں کی برآمدات میں بلحاظ وزن 8.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 519.150 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.34 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 520.928 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تاہم بلحاظ وزن تولیوں کی برآمدات میں اس عرصہ کے دوران 8.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں ایک لاکھ 35 ہزار 128 میٹرک ٹن تولیوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایک لاکھ 24 ہزار 900 میٹرک ٹن تولیوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں