اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017ءکے ابتدائی نو ماہ کے دوران لکی سیمنٹ کے خالص منافع میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ لکی سیمنٹ کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ 2017ءکو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران کمپنی کو 10.42 ارب روپے کا نفع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے خالص منافع میں اضافہ کے پیش نظر کمپنی کی انتظامیہ نے نو …
رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران لکی سیمنٹ کے خالص منافع میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017ءکے ابتدائی نو ماہ کے دوران لکی سیمنٹ کے خالص منافع میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ لکی سیمنٹ کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ 2017ءکو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران کمپنی کو 10.42 ارب روپے کا نفع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے خالص منافع میں اضافہ کے پیش نظر کمپنی کی انتظامیہ نے نو ماہ کیلئے 32.23 روپے کی فی حصص آمدنی کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کیلئے فی حصص آمدنی 29.73 روپے رہی تھی۔








