رواں مالی سال کے دوران اب تک 24 لاکھ 75 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ، 47.4 ارب روپے کی ٹیکس ادائیگی گوشواروں کے ساتھ ہوئی ہے،اسد طاہر جپہ

70

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک 24 لاکھ 75 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں اور 47.4 ارب روپے کی ٹیکس ادائیگی گوشواروں کے ساتھ ہوئی ہے۔

جمعہ کو ایف بی آر کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس اس تاریخ تک 5 لاکھ 13 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے اور ان گوشواروں کے ساتھ 9.8 ارب روپے کا ٹیکس ادا گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک جمع کئے گئے گوشواروں کی تعداد 24 لاکھ 75 ہزار ہے اور گوشواروں کے ساتھ ادا ہونے والے ٹیکس کا حجم 48.4 ارب روپے ہے۔

ترجمان ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج جمعہ کو رات 12 تک کاوقت ہے جس میں مزید توسیع نا ممکن ہے۔ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12بجے اور نیشنل بینک رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔