رواں مالی سال کے دوران جولائی 2018ءسے فروری 2019ءکے دوران ریلوے کی خام آمدن میں 10.3 فیصد اور مسافروں کی تعداد میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا‘اقتصادی سروے

55

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران جولائی 2018ءسے فروری 2019ءکے دوران ریلوے کی خام آمدن میں 10.3 فیصد اور مسافروں کی تعداد میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے 2018-19ءکے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس 470 انجن ہیں۔ رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران خام آمدن 340661 ملین روپے ہو گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران مسافروں کی تعداد 39.9 ملین ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ میں 35.9 ملین روپے تھی۔ حکومت پی آئی اے کے اسٹریٹجک پلان پر بھی عمل پیرا ہے تاکہ اس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔