اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):ملک میں رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے۔
جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران وفاقی اور صوبائی سطح پر مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد ، 21۔2020 میں ایک فیصد، 20۔2019 میں 1.1 فیصد، 19۔2018 میں ایک فیصد، 18۔2017 میں 1.1 فیصد، 17۔2016 0.8 فیصد اور 16۔2015 میں مجموعی قومی پیداوار کا 0.7 فیصد صحت پر خرچ کیا گیا۔
ملک میں 2 لاکھ 82 ہزار 383 ڈاکٹر، 33 ہزار 156 ڈینٹسٹ، ایک لاکھ 27 ہزار 855 نرسیں، 46 ہزار 110 مڈوائف اور 24 ہزار 22 لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں۔