رواں مالی سال کے دوران کھادوں کی فروخت میں 11.4 فیصد کا اضافہ

اقتصادی سروے رپورٹ 26-2025 کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کھادوں کی فروخت میں 11.4 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اقتصادی سروے رپورٹ 26-2025 کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کھادوں کی فروخت میں 11.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی 2025 تا مارچ 2026 کے دوران کھادوں کی فروخت کا حجم 3795 ہزار ٹن تک بڑھ گیا ۔

رپورٹ کے مطابق نائٹروجن اور فاسفورس کھاد کی فروخت بالترتیب 3035 اور 712 ہزار ٹن رہی ہے جبکہ پوٹاش کی فروخت 48 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں نائٹروجن اور پوٹاش کی فروخت میں 14.8 اور 26.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب فاسفیٹ کھاد کی فروخت میں قیمتوں کے ردوبدل کے باعث 1.9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں