اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 26-2025 کے مطابق کان کنی اور معدنیات کی تلاش کے شعبوں میں جاری مالی سال کے دوران 0.4 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ۔
رواں مالی سال کے دوران کان کنی اور معدنیات کی تلاش کے شعبوں میں جاری مالی سال کے دوران 0.4 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 26-2025 کے مطابق کان کنی اور معدنیات کی تلاش کے شعبوں میں جاری مالی سال کے دوران 0.4 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ۔
جمعرات کو یہاں جاری اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار سال کے دوران شعبوں میں مسلسل منفی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی تا مارچ 26-2025 کے دوران میگنیشیم کاربونیٹ کی پیداوار میں 164.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ راک سالٹ کی پیداوار میں 109.9 فیصد اور جپسم کی پیداوار میں 67 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آئرن اور کی پیداوار میں 41.5 فیصد ، لائم سٹون 25.1 فیصد اور کوئلہ کی پیداوار میں 6.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب سلفر کی پیداوار میں 68 فیصد ، کرومائیٹ کی پیداوار میں 51.3 فیصد، سوپ سٹون کی پیداوار میں 24.7 فیصد، قدرتی گیس اور خام تیل کی پیداوار میں بالترتیب 3.7 اور 0.6 فیصد کی منفی شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔








