کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر اے ایس پی جمشید کوارٹرز اور اے ایس پی بہادر آباد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مختلف تھانوں کے افسران و اہلکار شریک ہوئے

کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر اے ایس پی جمشید کوارٹرز اور اے ایس پی بہادر آباد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مختلف تھانوں کے افسران و اہلکار شریک ہوئے۔

فلیگ مارچ کے دوران جیل روڈ، گرومند، سولجر بازار، نشتر پارک، ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر پولیس نے گشت کیا۔فلیگ مارچ جمشید کوارٹرز تھانے سے شروع ہوکر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوا۔

 

مزید خبریں