رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 40.13 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 40.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران ایک لاکھ ایک ہزار 767ملین روپے مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 40.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران ایک لاکھ ایک ہزار 767ملین روپے مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات ایک لاکھ 42 ہزار 608 ملین روپے تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی 2019-20ءکے اسی عرصہ دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں40 ہزار 841 ملین روپے یعنی 40.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔