رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی برآمدات میں 19.03فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی برآمدات میں 19.03فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 89 ہزار 645 ملین روپے مالیت کے کاٹن کلاتھ برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی برآمدات میں 19.03فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 89 ہزار 645 ملین روپے مالیت کے کاٹن کلاتھ برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی برآمدات ایک لاکھ 6ہزار 702ملین روپے تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی 2019-20ءکے اسی عرصہ دوران کاٹن کلاتھ کی برآمدات میں 17ہزار 57ملین روپے یعنی 19.03فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔