اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءمیں ملک کے تجارتی خسارہ میں 7.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2018-19ءکے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے عرصہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 23.93 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک کا مجموعی تجارتی خسارہ 25.81 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں تقریباً 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔