اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران صنعتی شعبہ کی عبوری شرح نمو کا تخمینہ 1.40 فیصد رہا ہے، جس کی بڑی وجہ بڑے پیمانے کی صنعتی اشیاءکی تیاری کے شعبہ کی پیداواری نمو میں 2.06 فیصد کی کمی جبکہ کان کنی اور سنگ کنی کے شعبہ میں 1.96 فیصد کی کمی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2018-19ءکے مطابق کان کنی اور سنگ کنی کے شعبہ کی نمو میں کمی کی وجہ قدرتی گیس میں 1.98 فیصد اور کوئلے میں 25.4 فیصد کی منفی شرح نمو ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی اور گیس کے ذیلی شعبہ کی شرح نمو میں رواں مالی سال کے دوران 40.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔